شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام اور پانامہ کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، شام کی حالیہ صورتحال،عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے اس کی سلامتی اور معیشت کو سہارا دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں پانامہ کے وزیر خارجہ ہاویئر مارٹیز کا بھی خیرمقدم کیا۔
پانامہ کے وزیر تجارت اور صنعت جولیو مولٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پانامہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کی حالیہ بین الاقوامی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
