Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام اور قیادت کا پیار

7نومبر2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’البلاد‘‘ کا اداریہ نذر قارئین
سعودی قیادت وطن عزیز کے تمام علاقوں میں ہمہ جہتی ترقی کے فروغ اور عوام کے احوال و کوائف سے براہ راست واقفیت کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ اسی کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قصیم ریجن کا دورہ شروع کر دیا ہے ۔ ریجن کے عوام اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر انتہا درجے خوش ہیں ۔ شاہ سلمان اس موقع پر متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ ان منصوبوں سے وطن اور اہل وطن کی خوشیاں دو چند ہوں گی ۔ انہیں مطلوبہ سہولتیں ملیں گی ۔ دورہ قصیم علاقے کے باشندوں کو خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے کافی کچھ دیگا ۔ شاہ سلمان اور ولیعہد کی قیادت میں عظیم الشان منصوبوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ چل رہا ہے ۔ ترقی کے چیلنجوں کی ہم رکابی ہو رہی ہے ۔ آمدنی کے نت نئے وسائل قائم ہو رہے ہیں ۔ روز گار کے امکانات بڑھ رہے ہیں ۔ 
قصیم کے باشندوں ، عہدیداروں اور سرمایہ کاروں نے شاہ سلمان کے دورہ قصیم پر فخر و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی بدولت سمجھدار قیادت اور وفادار عوام کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا ہو گی ۔اس دورے سے شفقت اور فرض کا تصور پختہ ہو گا ۔ اس کی بدولت خوشحال مستقبل اور تسلی بخش حال زیادہ نمایاں شکل میں سامنے آئے گا ۔ 
 

شیئر: