Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی،نوٹ بندی کیلئے معافی مانگیں،کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس ترجمان منیش تیواری نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ2سال قبل مودی نے 8نومبر کو اچانک نوٹ بندی کا اعلان کرکے عام لوگوں کو انتہائی مشکل میں ڈال دیاتھا جس کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے لہذاوزیراعظم کو چاہئے کہ 8نومبر کو ٹھیک 8بجے ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کے کارکنان نوٹ بندی کے2سال مکمل ہونے پر 9نومبر کو ملک گیرمظاہرہ کریں گے۔انھوں نے کہاکہ 500اور 1000روپئے کے نوٹ بند کرنے کے پیچھے جن مقاصد کے حصول کا دعویٰ کیاگیاتھا وہ پوری طرح سے ناکام ہوگیا۔کانگریسی رہنما نے کہاکہ ریزروبینک آف انڈیا اور حکومت کے درمیان موجودہ کشمکش نوٹ بندی کا ہی نتیجہ ہے۔حکومت نے نوٹ بندی کے3 مقاصدکالادھن ،جعلی کرنسی کے خاتمے اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیاتھالیکن ان میں سے ایک پر بھی خاطر خواہ عملدرآمد نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں:-  - - -پی این بی گھوٹالہ: میہل چوکسی کے معاون دیپک کلکرنی کولکتہ سے گرفتار
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: