Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 2 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن (یعنی جمعے کو) اس کی قیمت 279 روپے 77 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 58 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 16 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 742 روپے صفر پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 69 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 34 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 76 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 24 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 37 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 53 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 23 پیسے رہی۔  

شیئر: