Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد کا مینار منہدم کیاجائے، ہندوؤں کا مطالبہ، حالات کشیدہ

بلند شہر۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بلند شہرمیں واقع امر گڑھ گاؤں کا ماحول اُس وقت کشیدہ ہوگیا جب اکثریتی فرقے کے بعض لوگوں نے زیر تعمیر مسجد کے مینار پر اعتراض کیا۔انکا مطالبہ ہے کہ مینار منہدم کردیا جائے یا اس کی بلندی نصف کر دی جائے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مقامی لوگوں کی میٹنگ طلب کرکے مسئلہ حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظرپولیس کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے۔ جہانگیر آباد پولیس اسٹیشن کے ایس او جتیندر تیواری نے کہاکہ ہندو اور مسلمان فرقے سے تعلق رکھنے والے 40 افراد نے امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کی یقین دہانی کرائی۔امر گڑھ گاؤں کے پردھان اوم پرکاش شرما نے کہاکہ مینار کی تعمیر جولائی 2015 میں شروع ہوئی تھی۔مالی دشواریوں کے باعث تعمیر کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم امسال اپریل سے دوبارہ مینار کی تعمیر شروع کی گئی جو 70 فٹ بلندہے۔شرما نے مزید کہاکہ مینارتعمیر ہوتے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اب ہندوفرقے کا کہنا ہے کہ مینار کی اونچائی سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مقامی مسلمان مینارکی بلندی میں تبدیلی نہیں کرنا چاہتے۔ اس تنازعہ کی وجہ سے مینار کی تزئین و آرائش کا کام تعطل کا شکار ہوگیا۔پردھان نے بتایا کہ مینارتنازع کی وجہ سے گاؤں کا ماحول کشیدہ ہوگیاہے۔ ایس ڈی ایم اونیش چندر موریہ نے کہاکہ مینار گاؤں کی آبادی میں تعمیر کیا گیا جس کی اجازت انتظامیہ سے نہیں لی گئی اور نہ ہی گاؤں والوں نے انتظامیہ سے کوئی شکایت کی ۔مینار رہائشی علاقہ میں تعمیر کیا جارہا ہے جس سے زلزلہ آنے کی صورت میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بات چیت کے ذریعے اس تنازع پر جلد قابو پالیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -مودی،نوٹ بندی کیلئے معافی مانگیں،کانگریس
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: