پیرس ۔۔۔ فرانس کے وزیر خزانہ برونو لو میر نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کو دنیا کا تجارتی تھانے دار بننے سے روکیں گے۔ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ یورو کے کردار کو مضبوط کرنا اور اقتصادی چینل قائم کرنا، یہ یورپی یونین کی اقتصادی سیادت کو یقینی بنانے کا حصّہ ہے۔فرانسیسی وزیر نے عندیہ دیا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے امریکہ کو چیلنج کرنے میں فرانس یورپ کی قیادت کریگا۔ ایران پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے اختلافات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ یورپی یونین کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔