Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"ناسا"میں پہلی سعودی میزائل انجینیئر مشاعل الشمیمری کیلئے شاہی اعزاز

بریدہ۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ناسا میں پہلی سعودی خلیجی میزائل انجینیئر خاتون مشاعل الشمیمری کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے دورہ قصیم کے موقع پر 6منفرد شخصیات کو نوازا تھا۔ ان میں سے القصیم کی شمیمری بھی شامل تھی۔ یہ 1984ء میں پیدا ہوئیں۔ ایٹمی میزائل ڈیزائن میں مہارت حاصل کی۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا سے منسلک ہو کر میزائل پروگرام کی سربراہی کی۔  یہ قصیم ریجن کے عنیزہ شہر میں پیدا ہوئی تھیں ۔ 10برس کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکہ چلی گئی تھیں وہاں سے ثانوی تعلیم مکمل کرنے کیلئے مملکت آئیں۔ الشمیمری کو بچپن ہی سے  برقی تاروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا شوق تھا۔ وہ میزائل کھلونے بنا کر کھیلا کرتی تھیں۔ پرائمری کی تعلیم کے دوران روبوٹ بھی بنایاتھا اور مسابقے میں شامل 80افراد میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔ الشمیمری نے میلبورن کے فلوریڈا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے ہوا بازی کی انجینیئرنگ میں بی ٹیک کیا۔ اسی انسٹی ٹیوٹ سے ریاضیات میں گریجویشن کی۔ پھر ناسا سے منسلک ہو کر ایم ٹیک کیا۔ الشمیمری کو دنیا کی 10موثر ترین عرب خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ بزنس ڈاٹ کام نے انہیں عالم عرب کی 100موثر ترین خواتین میں سے ایک قرار دیا۔ انہو ںنے ریووین کمپنی کیلئے مختلف المقاصد 22میزائل ڈیزائن کئے۔ 

شیئر: