Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ صحافی پر برس پڑے

واشنگٹن.. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سی این این کے صحافی پر بر س پڑے اور کہا تم بہت بدتمیز شخص ہو ،بیٹھ جاو ۔ پریس کانفرنس میں سی این این کے رپورٹر نے سوال شروع ہی کیا تھا کہ امریکی صدر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم بدتمیز اور گھٹیا شخص اور عوام کے دشمن ہو۔ میرے خیال میں مجھے ملک چلانے دیا جائے آپ سی این این چلائیں۔ یہی بہتر ہوگا۔امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کو بیٹھنے کا کہا لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا ۔ٹر مپ نے قدرے غصے میں کہا کہ بس بہت ہوگیا، بس بہت ہوگیا بیٹھ جاو۔رپورٹرنے امریکی صدر کے غصے کو خاطر لائے بغیر اپنے اگلا سوال پوچھا کہ کیا آپ کو روسی مداخلت پر تشویش ہے۔ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے جواب دیا کہ کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتا، یہ سب افواہ ہے ۔ رپورٹر نے دوبارہ وضاحت چاہی تو ڈونلڈٹرمپ طیش میں آگئے اور کہابس بہت ہوگیا،بیٹھ جاو، مائیک بند کرو ۔رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا تو ڈونلڈٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے جس پر میزبان خاتون نے رپورٹر سے مائیکروفون لے لیا۔ٹرمپ واپس روسٹرم پر آئے اور کہا کہ امریکی چینل کے لئے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز رکھے ہوئے ہیں۔ تم بہت بدتمیز شخص ہو تمہیں سی این این میں کام نہیں کرنا چا ہئیے ۔امریکی صدر کے تضحیک آمیز جملے پر رپورٹر نے کھڑے ہو کر اپنی بات کرنی چاہی تو ٹرمپ نے مزید کہا کہ تم غلط خبریں دیتے ہو تمہارا چینل چلتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو ۔

شیئر: