Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراج الاحساءماونٹین سائیکل ریس:درجنوں سائیکلسٹس کی شرکت

ثناء بشیر۔ الاحساء
 
دراج الاحساءکی جانب سے ماونٹین بائیسکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیرملکی درجنوں سائیکلسٹ نے شرکت کی۔ سائیکل ریس میں شریک افراد نے پہاڑی علاقے میں سائیکل چلا کر اونچی نیچی ، ٹیڑھی اور دشوارگزار راہوں سے سائیکل کو گزارا اور16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔اس دوران بعض سائیکلسٹ جلدی حوصلہ ہار گئے اور بیچ راستے میں ہی ریس سے باہر ہوگئے تاہم زیادہ تر نوجوانوں نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ ریس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے رکھا اور منزل کی جانب رواں دواں رہے۔16 کلومیٹر کا سفر طے کرنے والوں میں پہلے نمبر پر ریان الشبیب، دوسرے نمبر پر توست ناقاس، تیسرے نمبر پر ماجد الدوسری اور چوتھے نمبر حسن المعرفی قرار پائے ۔ چاروں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سائیکل ریس میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس ریس میں شرکت کرکے انہیں بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور وہ اچھی تفریح کے ساتھ انتہائی مفید اور با ہمت کھیل میں شرکت کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ نوجوانوں میں مزید شوق پروان چڑھے اور وہ کھیلوں کی جانب راغب ہوں۔ دراج الاحساءکے منتظمین کا کہنا تھا کہ ماونٹین سائیکل ریس انٹرنیشنل معیار کا کھیل ہے اور اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ سعودی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکی افراد کو بھی اس کھیل میں شامل کیا جائے جس میں ہم کامیاب رہے ہیں اور درجنوں کی تعداد میں ریس میں نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔ اس سے صحت مند کھیل کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے اور دراج الاحساء کے کام کو مزید تقویت بھی پہنچی ہے۔ ہم آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
 

شیئر: