Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا میں مندر تھا ، ہے اور رہے گا ، وزیر اعلی یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اجودھیا میں رام کاایک عالیشان مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا جو اجودھیا کی شناخت بنے گی۔ انہوں نے یہ اعلان فیض آباد کا نام بدل کر اجودھیا رکھنے کے دوسرے دن کیا۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ2 جگہیں مجسمہ نصب کرنے کیلئے منتخب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجسمہ کی تعمیر کے سلسلے میں غوروخوض شروع کردیا گیا ۔اس پروجیکٹ پر آرکیٹکٹس سے مشورے طلب کئے جارہے ہیں۔ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر یوگی نے کہا کہ اجودھیا میں پہلے سے ہی مندر تھا ، ہے اور رہے گالیکن تنازع کاحل قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ ٰکی حیثیت سے میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ریاست کی ترقی ہو،اس کیلئے میں پرعزم ہوں۔اس سے نہ صرف ٹورزم کو فروغ ملے گا بلکہ روزگارکے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
مزید پڑھیں: - - - - -فیض آباد کے بعد احمد آباد کا نام بدلنے کی تیاری
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: