Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات: ناراض لوگوں نے مودی اور امیت شاہ کے پوسٹر زپر سیاہی ڈال دی

احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کی تصویروالے پوسٹر پرسیاہی ڈالنے کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے ایک رکن اسمبلی نے دیوالی پر مبارکباد کے پوسٹر زپورے شہر میں لگوائے تھے۔ ان پوسٹرز میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی تصاویر تھیں۔ بعض مقامات پرآویزاں پوسٹرز پر سیاہی ڈال دی گئی ، جس کے خلاف پولیس انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔پوسٹر پر سیاہی ڈالنے سے متعلق کیس گجرات کے سورت میں واقع پونا اور سرتھنا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام نکنج ککاڈیا ہےجو پاٹیدار انامت اندولن سمیتی کا رکن ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پاٹیداروں نے نریندر مودی اور امیت شاہ وغیرہ کی تصویروںپراسپرے سے سیاہی ڈالنے کا کام کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پونا اور سرتھنامیں پولیس گشت پر تھی جہاں مودی، شاہ اور روپانی کی تصاویر والے پوسٹرز پر سیاہ دھبے نظرآئے۔ اس کے علاوہ جن پوسٹروں پر گجرات بی جے پی صدر کی تصویرلگی ہوئی تھی اس پربھی سیاہی ڈالی گئی تھی۔اورجن پوسٹرز  میں پاٹیداررہنماؤں کی تصاویر نہیں تھیں ان پر ہی سیاہی ڈالی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -خواتین اپنی سیاسی قوت کو سمجھیں اورکانگریس کو شکست دیں، اویسی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: