Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کی خاتون اول کادورہ تاج محل

آگرہ۔۔۔۔جنوبی کوریا کی خاتون اول کم جونگ سوک نے تاج محل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر سری کانت شرما اور ریتا بہوگنا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ خاتون اول کو ریاست کے خصوصی مہمان کا درجہ دیا گیا۔ہندوستانی ماہر آثار قدیمہ وسنت کمار سورنکار نے اے ایس آئی ایکٹ کے تحت تاج محل کو کم جونگ کی آمد کے موقع پر ڈھائی گھنٹے تک عام سیاحوں کیلئے بند رکھنے کی ہدایت جاری کی۔تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازے بند رہے۔یہاں قائم کاؤنٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت ایک گھنٹے کیلئےملتوی کردی گئی۔کم جونگ نے تاج محل کا دیدار کرکے فن تعمیر کے اس عظیم شاہکار کی تعریف کی اور دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے کمپنی تباہ ہوئی، نوہیرا شیخ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: