Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اسرائیلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے3 ایرانی گرفتار

لندن۔۔۔بلغاریہ کے حکام نے 3 ایرانیوں کو جعلی دستاویزات پرسفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسرائیل کے جعلی پاسپورٹس اور دیگرسفری دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ 3 ایرانی ترکی کی کابیتان انڈریوو" گزرگاہ سے بلغاریہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ایک ایرانی اسماعیل کاظم حسینی کو اسرائیلی پاسپورٹ پرسفر کرنے کے الزام میں کھٹمنڈو سے ہندجاتے ہوئے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد ازاں دوبارہ کھٹمنڈو بھیج دیا گیا۔خیال رہے کہ ایرانیوں کا اسرائیل کے جعلی پاسپورٹ پر سفرنئی بات نہیں۔ اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ زیادہ تر ایسے کیسز یورپ اور ایشیائی ملکوں میں سامنے آئے۔

شیئر: