Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیا میں فائرنگ، 13ہلاک

 کیلی فورنیا ۔۔۔امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔فائرنگ کا یہ واقعہ لاس اینجلس کے نزدیک واقع شہر تھوزینڈ اوکس میں پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص کی بار پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ وہاں موجود لوگ شیشے توڑ کر جانیں بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔وینٹورا کاؤنٹی کے شیرف کے مطابق فائرنگ کے وقت سیکڑوں افراد’’ بار ڈر لائن بار اینڈ گِرل‘ ‘میں موجود تھے ۔پولیس کی آمد کے وقت بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔بار کے اندر موجود متعدد افراد نے ٹی وی اسٹیشنوں کو فون کرکے بتایا کہ حملہ آور سیاہ لباس میں م لمبا شخص تھا اور اس نے سر پر ڈھاٹا باندھ رکھا تھا۔اس کا چہرہ بھی جزوی طور پر چھپا ہوا تھا۔اس نے پہلے دروازے پر موجود ایک شخص پر پستول سے گولی چلائی ،اس کے بعد اندر داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگ بار کے چاروں کونوں میں دْبک گئے تھے اور چند لوگوں نے اسٹول اٹھا کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر وہاں سے دسیوں افراد بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔ بارڈر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق بار میں کالج کی شب تھی اور اسباق ہورہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا تھا کہ کم سے کم 30 گولیاں فائر کی گئیں۔

شیئر: