Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسط مدتی انتخابات ٹرمپ کیلئے آخری موقع قرار

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ کے نصف مدتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ میں سروے میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے والوں میں سے 42فیصد امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پوزیشن مضبوط ہونے کے باوجود اب بھی اگر امریکی شہریوں کیلئے بہتری نہ لا سکے تو پھر 2020 میں ہونیوالے انتخابات میں صدر ریپبلکن پارٹی سے نہیں ہو سکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ ٹرمپ کا مواخذہ اور ان کی فارن پالیسیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی میں کانگریس کو بہت مشکلات پیدا ہوں گی۔ایک سروے میں 36 فیصد امریکی شہریوں نے کہاکہ وہ صرف ریپبلکن پارٹی کیساتھ ہیں، ان کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیںاور اگر کہیں درست کرنے کی جگہ ہے تو وہ اب پالیسیوں پر عملدرآمد ہونے سے بہتر ہو پائیگا۔ وہ شروع سے ہی ریپبلکن پارٹی کیساتھ ہی رہے ہیں۔اب بھی ان کے ساتھ ہی رہیں گے جبکہ 22 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ ووٹ پہلے ڈیموکریٹ پارٹی کو دیتے تھے، گزشتہ انتخابات میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو صدر لائے تھے لیکن اس بار ایک اور موقع دینا چاہیے۔اُن 100 شہریوں سے بات کی گئی جنہوں نے ریپبلکن پارٹی کوووٹ دیا۔ ان میں سے 42 امریکی شہریوں نے بتایا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی بات ہی کرتے ہیں ۔شاید وہ امریکہ کے معاملات کو دیکھ کر ہی کچھ ایسی پالیسیوں پر اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بہت سے مسائل حل ہوپائیں گے اور اس سے آئندہ ہونیوالے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کا ہی صدر منتخب ہو سکتا ہے۔

شیئر: