Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف 6 وکٹوں سے فتح

  ابوظبی:نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں209 رنز بنائے ،پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔155رنز تک پاکستان کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا تا ہم اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث گراونڈ سے باہر چلے گئے جہاں سے انہیں سی ٹی اسکین کیلئے احتیاطاً اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ فخر زمان نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 10 جبکہ کپتان سرفراز احمد 13رنز بنا سکے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو شاہینوں نے پہلے ون ڈے کا بدلہ لینے کی ٹھان رکھی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں پر 209 رنز بنا سکی۔ گزشتہ میچ کے متنازعہ بیٹسمین جنہوں نے حفیظ پر غلط بولنگ کا الزام لگایا تھا روس ٹیلر کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا ۔ روس ٹیلر نے 86رنز کی اننگز کھیلی۔ نکولس نے 33رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے38رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے، حسن علی نے2جبکہ شاداب خان اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے وہی ٹیم میدان میں اتاری جس نے پہلا میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ہے تیسرا اور آخری ون ڈے 11نومبر کو کھیلا جائیگا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: