Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ کے انتقال پر ام فاکہہ زنجانی سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار

    جدہ- - - -  اردونیوز اور روشنی میں  دینی تحریروں کیلئے معروف ام فاکہہ زنجانی کی والدہ کا جمعہ کو ہندوستان میں انتقال ہو گیا۔ وہ ایک ماہ سے یو پی کے شہر مظفر نگر کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ خاندان اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نماز جنازہ پڑھی۔ ان کے شوہر وقف بورڈ پنجاب کے سربراہ تھے۔ انہو ںنے وہاں سیکڑوں مساجد  ، غیر مسلموں سے آزاد کرائی تھیں۔ ام فاکہہ زنجانی سے جو دینی درس بھی دیتی ہیں۔ ہمدردوں نے اظہار تعزیت کیا او ران کی والدہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور سوگواروں کیلئے صبروتحمل کی دعا کی۔مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی فلاحی انجمن کے بانی سربراہ بہجت نجمی سے بھی احباب نے خوش دامن کے انتقال پر ہمدردی و تعزیت پیش کی۔
مزید پڑھیں: - - - -نیکی کی تلقین اور برائی پر نکیر کا کام تمام ادارے مل جل کر کرنے پر متفق
 

شیئر: