Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیاکے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی ‘ 9ہلاک

  واشنگٹن...امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔ ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھر خالی کرا لئے گئے۔ کیلیفورنیا میں 3 مختلف مقامات پر لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بیوٹے کاونٹی شیرف، کوری ہونیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے علاقے کے 80 سے 90 فیصد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔دوسری جانب قصبے پیراڈائز سے 26 ہزار افراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرنا پڑی یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔آگ نے اب تک کئی ہزار سے زائد مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ لوگ سوشل میڈیا پر آگ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔

شیئر: