Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ فرانسیسی صدر پر بھی برس پڑے

  واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے مشترکہ یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کےلئے فرانس پہنچے ہیں ۔ فرانسیسی صدر نے امریکا، چین اور روس سے تحفظ کے لئے یورپی فوج بنانے کی تجویز دی تھی جسے امریکی صدر نے انتہائی توہین آمیز قرار دیا۔ٹرمپ نے پیرس آمد پر ٹوئٹ میں کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے،نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امر یکہ ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں جنگ عظیم اول کی 100 سالہ تقریبات اتوار کو ہوں گی، ماضی میں 11 نومبر 1918 کو جنگ کے فریقین کے درمیان آزمائشی معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔
 

شیئر: