Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"سعودیوں کا عزم طویق پہاڑ جیسا ہے جو کبھی زیر نہیں ہوتا "

ریاض۔۔۔کوہ پیما ئی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کی شخصیت سے متاثر ہو کر طویق پہاڑ کی چوٹی پر ولی عہد کی تصویر پر مشتمل بینر نصب کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق بینر پر " سعودیوں کا عزم طویق پہاڑ جیسا ہے جو کبھی زیر نہیں ہوتا " کی عبارت تحریر ہے اور اس کے ساتھ ولی عہد کا فوٹو پرنٹ کیا گیا ہے ۔ کوہ پیما گروپ میں شامل نوجوان الزلفی کی وادی میں پہنچے جہاں طویق پہاڑ ہے انہوں نے 8 کلو میٹر کے قریب مسافت طے کی اور چوٹی پر پہنچ کر بینر نصب کر دیا ۔گروپ میں سعودی اسکائوٹس کے نائب نگران ڈاکٹر عبداللہ الفہد اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ 

شیئر: