Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اسپائیڈر مین،ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘‘ کا ٹریلر

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی نئی اینیمیٹڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’اسپائیڈر مین، ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘‘ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔پیٹر ریمزے اورباب پرسیچیٹی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اینیمیٹڈ فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح ہاتھوں سے جال نکالتے ہوئے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔مکڑی کی خصوصیت لئے یہ اسپائیڈرمین برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔فل لارڈ اور کرس مِلرکی پروڈکشن میں بننے وا لی اس فلم میں دلچسپ کمپیوٹر اینیمیٹڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈاداکارلیو شرائبر، شمیک مور، مہر شالا علی اوربرائن ٹائر ہینری کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔کولمبیا پکچرز، سونی پکچرز اینیمیشن اورمارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم رواں سال 14دسمبرکو سینما گھروں  میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔
 

شیئر: