Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی حکام نے سرچ آپریشن روک دیا

جکارتہ... سمندر میں گر کر تبا ہ ہونے والے انڈو نیشی طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن2ہفتے بعد روک دیا گیا۔انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد سیوگی نے پریس کانفرنس میں سرچ آپریشن روکنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد آپریشن روکا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے۔ 79 افراد کی شناخت کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔انہوں نے عوام سے اور خاص طور پر متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ہر شخص کو مطمئن نہیں کرسکے۔متاثرہ طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو جاوا کے سمندر میں لائن ایئر کا مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

شیئر: