Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلی کے سابق آرمی چیف کوسزا

سان تیاگو۔۔۔چلی کے ایک جج نے سابق آرمی چیف کو جنرل آگسٹو پنوشے کی فوجی حکومت کے پہلے دور میں 15 افراد کے قتل کی سازش کے جرم میں سزا سنا دی۔عدالت نے 3 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔چلی کے سابق آمر جنرل پنوشے کی جانب سے 1973 میں اس وقت کے صدر سلواڈور کی حکومت ختم کر کے عنان حکومت سنبھالنے کے بعد سابق آرمی چیف کو ملنے والی سزا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔جوآن ایمیلیو شیئرے 1990 میں آمریت سے جمہوریت کی جانب منتقلی کے دوران قومی سطح پرنمایاں شخصیت بن گئے تھے اور 2002 سے 2006 کے دوران مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے فوج کی ماضی کی غلطیوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کرنے والے پہلے فوجی سربراہ بن گئے تھے۔عدالت کے اس فیصلے نے جنرل پنوشے کی آمریت کے دوران ملک میں پامال ہونے والے انسانی حقوق کی یاد تازہ کردی ہے

شیئر: