Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس ٹیلر کے غیر ضروری اشارے پر پاکستان آئی سی سی سے رجوع کرے

کیوی بلے باز سرفراز احمد کو کنفیوز کرنا چاہتے تھے، اپنے مشن میں کامیاب رہے،تجزیہ
صلاح الدین حیدر۔کراچی
نیوزی لینڈکے کھلاڑی روس ٹیلر نے پہلے ون دے کرکٹ میچ میں محمد حفیظ کے ایکشن کے بارے میں عجیب طرح کے اشارے کر کے بداخلاقی کا ثبوت دیا۔محمد حفیظ جب بولنگ کر رہے تھے تو روس ٹیلر نے جو کہ ٹیم کے مانے ہوئے بیٹسمین ہیں دائیں ہاتھ سے عجیب اشارے کئے جس کا کپتان سرفراز احمد نے سخت نوٹس لیا اور اسے بداخلاقی سے تعبیر کیا۔ سرفراز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو فیلڈنگ سے شکایت ہو سکتی ہے لیکن اس کا طریقہ کار صاف طور پر بتا دیا گیا ہے۔ہر کھلاڑی امپائر سے میچ کے بعد شکایت کوچ سے یا پھر اپنے منیجر کے ذریعے کر سکتا ہے۔ روس ٹیلر نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ امپائر کو اشارے کر رہے ہوں کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن صحیح نہیں تاہم بار بار کی فوٹیج چلانے کے بعدحفیظ کے بولنگ ایکشن میں کوئی خامی نظر نہیں آئی۔ان کا ہاتھ بالکل سیدھا آرہا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ حفیظ ایک تجربہ کار آل راو¿نڈر ہونے کی وجہ سے لیفٹ آرم بیٹسمین کو اکثر مشکل سے ہی کھیلنے دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں اب تک 200سے زیادہ وکٹیں مل چکی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق اور وسیم اکرم نے بھی روس ٹیلرکی حرکت پر تنقید کی ہے اور اسے کرکٹ کے آداب کے خلاف قرار دیا ہے۔ایک وجہ جو وسیم نے بتائی ہے وہ یہ تھی کہ روس ٹیلر اصل میں کپتان سرفراز کو کنفیوز کرناچاہتے تھے اور یہی ہوا بھی۔ سرفراز بولنگ کے حوالے سے شبہ میں پڑ گئے کہ آخر وہ کس سے بولنگ کرائیں۔ روس ٹیلر اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے تھے اور 100سے اوپر کی پارٹنرشپ کر کے انہوں نے نیوزی لینڈ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دیا۔ اب پاکستانی منیجر طلعت حسین اور کوچ مکی آرتھر کو چاہئے کہ وہ میچ ریفری اور ان کے ذریعے آئی سی سی سے شکایت درج کرائیں تاکہ آئندہ کیلئے اس قسم کی نازیبا حرکت کی تلافی ہو سکے ورنہ دنیا بھر میں یہ رواج قائم ہو جائے گا۔ ہر بلے باز کسی بھی بولر کے خلاف میچ کے دوران امپائرسے شکایت کرکے کپتان اور بولنگ لائن کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے۔ اس کی روک تھام ضروری ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: