Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدنی میں 175ارب ریال کا اضافہ

جدہ ۔۔۔سال رواں 2018ء کے دوران سعودی حکومت کی آمدنی میں 175ارب ریال زیادہ آئے ۔ تفصیلات کے مطابق سال رواں کے دوران حکومت کو 867ارب ریال کی آمدنی ہوئی،2017ء کے دوران 692ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔ امسال آمدنی کی مد میں 175ارب ریال زیادہ آئے۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے آمدنی میں بہتری پیدا ہوئی۔ علاوہ ازیں پٹرول کے نرخوں میں اضافہ بھی مزید آمدنی کا باعث بنا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ برس 884ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یمنی فوج الحدیدہ کی صنعاء اسٹریٹ پر پہنچ گئی

شیئر: