Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات: 18 نشستوں پر ووٹنگ جاری

رائے پور۔۔۔چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے ووٹنگ پیر سے شروع ہو گئی۔ نکسل زدہ ان سیٹوں پر امن اور سلامتی کے ساتھ مکمل ووٹنگ کرانا انتظامیہ کیلئے چیلنج ہے۔ پہلے مرحلہ میں جن 18 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں بستر سمبھاگ کی 12 اور راج ناندگاؤں ضلع کی 6 نشستیں شامل ہیں۔پہلے مرحلے کی 18 سیٹوں کیلئے 192 امیدوار میدان میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ پہلے مرحلہ میں کل 31 لاکھ 80 ہزار 14 ووٹر شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کل ووٹرز میں سے 16 لاکھ 22 ہزار 492 خواتین، 15 لاکھ 57 ہزار 435 مرد اور 87 دیگر جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ اس میں بستر سمبھاگ میں 1190 اور راج ناندگاؤں میں 221 ووٹنگ سینٹر ہیں۔ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ میں اصل مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے لیکن اس مرتبہ تیسرا مورچہ بھی میدان میں نظر آرہا ہے جس میں اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ ، مایاوتی کی بی ایس پی اور سی پی آئی بھی شامل ہیں۔ چیف الیکشن افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکسلیوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی اور گزشتہ15روز کے دوران آدھا درجن حملے کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -آندھرا پردیش میں طوفان بادوباراں کا خطرہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: