Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹرابیری میں سوئیاں، خاتون گرفتار

کینبرا ...آسٹریلیا کی پولیس نے اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیوں کے واقعات کی تحقیقات کے بعد 50 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ کوئنزلینڈ میں گرفتار شدہ خاتون کو برسبین مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری ملک بھر میں اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیوں کے کم از کم 100 مقدمات درج ہونے کے بعد عمل میں آئی۔آسٹریلیا کی 6 ریاستوں میں کم از کم 6 مختلف برانڈز میں چھپی ہوئی سوئیاں برآمد ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ دیگر پھلوں کیلے،سیب اور آم میں دھات کے ٹکڑے ملنے کے چند واقعات سامنے آئے تھے جس سے متعلق کہا گیا تھا کہ تحقیقات کا رخ موڑنے کے لئے یا مذاق میں ایسا کیا گیا ۔

شیئر: