Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے این پی کے2رہنماوں کی پارٹی رکنیت معطل

پشاور... عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پر اے این پی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔قبل ازیں افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب پارٹی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا ۔ دونوں نے انہی نکات کی وضاحت کی جو وہ مرکزی کونسل میں بیان کر چکے تھے۔ پارٹی سے شوکاز نوٹس کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کونسے نکات ہیں جن پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ انہی نکات پر مرکزی قائدین بار ہا انہی فورمز پر وضاحت کر چکے ہیں۔ انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں تاکید بھی کی گئی تھی۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جس سے کارکنوں کے ذہنوں میں انتشار پیدا کیا گیا۔

شیئر: