Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ٹوکیو...امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔دونوں پائلٹس کو بچالیا گیا ۔انجن میں خرابی کے باعث لڑکا طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا۔ خطرہ بھانپتے ہوئے کپتان اور معاون کپتان نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے سمندر میں چھلانگ لگالی جنہیں بعد ازاں سمندر سے بحفاظت نکال کر امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ترجمان جاپانی وزارت دفاع اوسامو کوساکائی کے مطابق لڑاکا طیارہ انجن میں خرابی کے سبب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ افسوسناک وا قعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔جاپانی سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا یہ پہلا امریکی جنگی طیارہ نہیں بلکہ اس سے قبل رواں برس 11 جون کو ایک فائٹر جیٹ طیارے کو بھی حادثہ پیش آیا تھا ۔ گزشتہ برس نومبر میں بھی امریکی بحریہ کا ایئرکرافٹ بھی اسی جزیرے میں سمندر برد ہوگیا تھا۔

شیئر: