Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کا گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط بھی کریں، سبزی ،سلاد اور دہی کا استعمال بھی کریں،شوگر اور کولیسٹرول بھی بڑھ سکتا ہے، طبی ماہرین کا مشورہ

طبی ماہرین کے مطا بق عید قربان پر گوشت کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے۔ ماہرےنِ امراض پیٹ و معدہ کے مطا بق زیادہ گو شت استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے جبکہ مسلسل اورلمبے عرصے (20,15 دن) تک استعمال سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے اس لئے ایک وقت میں 100یا ڈیڑھ سو گرام (آدھا پاو¿) سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو لال گوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے جبکہ کلیجی،گردے اور بھیجا کھانے سے شوگر کے مریضوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔ شوگر کے مریض کم مقدار میں گو شت استعمال کر یں جبکہ ان ایام میں سبزیاں ،سلاداور دہی کا استعمال ضرور کر یں ۔ باربی کیو بناتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکے بوٹی کچے نہ ہوںاور ایسا بار بی کیو استعمال نہ کیا جائے جس پر خون لگا ہوا ہو۔
 

شیئر: