Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلیکسی جے 4 کور اسمارٹ فون لانچ‎

سامسنگ کمپنی نے اینڈرائڈ گو ایڈیشن کے ساتھ جے 4 کور اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ یہ اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن کے ساتھ کمپنی کا دوسرا اسمارٹ فون ہے۔اس سے قبل کمپنی نے جے 2 کور اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ جے 4 کور میں 6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، ایکسینوس 7570 کواڈ کور کورٹیکس اے 53 پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کی پشت پر 8 میگاپکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: