Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ کا سب سے بڑا زیر آب ریستوران جلد تیار ہوجائیگا

    لینڈسنز، ناروے - -  - ذرا اس بات کا تصور کیجئے  کہ آپ  پانی کے نیچے  کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں  اور چاروں طرف  مچھلیاں اور  دیگر خوردنی آبی حیاتات  گھوم پھر رہی ہیں  اور اگر آپ کا دل آجائے تو آپ  آرڈر دے کر انہیں  کھا بھی سکتے ہیں۔  یہ  زیر آب ریستوران  جسے" انڈر" کا نام دیا گیا ہے، ایک سو فٹ بلند  کنکریٹ کے بنے ڈھانچے  پر مشتمل ہے ۔ تعمیر کا کام  مکمل  ہونے میں چند ماہ  ابھی مزید لگیں گے مگر اس کی تشہیر اس قدر ہوچکی ہے کہ  تمام  سیٹیں ابھی سے  محفوظ  کرالی گئی ہیں۔  امید ہے کہ  اس کا باقاعدہ افتتاح  2019ء میں سویڈن کے انتہائی جنوبی کنارے  پر واقع ساحلی حصے میں  ہوگا ۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق  یہ یورپ کا  اپنی قسم کا پہلا زیر آب ریستوران ہونے کے علاوہ  دنیا کا سب سے بڑا زیر آب ریستوران کے اعزاز کا حامل ہوگا۔  ریستوران کے اندر  36 فٹ چوڑا  شیشہ لگا ہوا ہے  جس کے ذریعے  ریستوران میں  بیٹھے افراد بہت قریب سے آبی حیات کو آتے جاتے دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لاس اینجلز ایئرپورٹ چند عشروں میں یکسرتبدیل ہوگیا، مورخ

شیئر: