Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں عبوری وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد منظور

کولمبو... سری لنکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی فرمان کو معطل کرکے پارلیمنٹ بحال کئے جانے کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ نے عبوری وزیر اعظم مہند را راج پاکسے کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کر لی۔سری لنکا میں سیاسی بحران شدید ہوگیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کے بعد پارلیمنٹ کا اجلاس بدھ کو ہوا جس میں نئے وزیر اعظم اور انکی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی گئی۔ اکثریت نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر راجا پاکشے کو گزشتہ ماہ وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔عدم اعتماد کے بعد راجا پاکشے کو اپنے منصب سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

شیئر: