Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں نکاسی کا نظام ، تصاویر کی زبانی

الجبیل۔۔الجبیل انڈسٹریل سٹی نے مملکت کے تمام شہروں کو بارش سے بچائو کا مثالی نظام پیش کر دیا ۔الجبیل نے بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں مثالی عالمی ضابطے اپنا کر اپنے شہریوں کو بارش کے جملہ خطرات سے بچالیا ۔الجبیل انڈسٹریل سٹی رائل کمیشن میں فنی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر احمد نور الدین نے بتایا کہ انڈسٹریل سٹی کی منصوبہ بندی کرتے وقت رہائشی علاقوں ، صنعتی اور لاجسٹک علاقوں اور خدمات فراہم کرنے والے علاقوں کی باقاعدہ نشاندہی کی گئی ۔ اس کے بعد ہر علاقے کی ضرورتوں کا خاکہ تیار کیا گیا ۔ بارش اور سیلاب کے پانی کی نکاسی کا نیٹ ورک قائم کیا گیا۔اسی وجہ سے یہاں بارش اور سیلاب کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ 50سے 100برس تک بارش کی شرح میں آنیوالی تبدیلی تک کے خدشات کو مد نظر رکھ کر نکاسی کا نظام ترتیب دیا گیا ہے ۔ 

شیئر: