Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس بات کی معافی مانگوں،فواد چوہدری

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر کابینہ مطمئن نہیں۔ کیا اس بات پر معافی مانگوں کہ عوام کا پیسہ کہاں گیا۔یہ پوچھنا واقعی معافی مانگنے کے لائق ہے کہ عوام کا پیسہ کیسے خرچ ہوا؟وزیراعظم نے کہہ دیا کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں،منتخب ہو کر آیا ہوں۔مجھے لاکھوں لوگوں نے ووٹ دئیے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اس طرح منتخب ہو کر نہیں آئے۔اگر چیئرمین سینیٹ ایوان میں توازن نہیں لا سکتے تو پھر حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا کہ ہماری اس سلسلے میں کیا حکمت عملی ہو گی۔جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر کوئی بھی مطمئن نہیں ۔انہوںنے کہاکہ کیا مشاہد اللہ تضحیک آمیز باتوں پر کوئی معافی نہیں مانگنی چاہیے ۔ اگر سینٹ نے اس عمل پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ بھی اپنا لائحہ عمل بنائےگی۔ اگر سینیٹ وفاقی وزراءکے بغیر چلانا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو اس معاملے کو دیکھے گی، ورنہ اس طرح سے معاملات نہیں چل سکتے۔ 

شیئر: