Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ملائشین وزیراعظم کی اہلیہ پر کرپشن کیسز میں فرد جرم

 کوالالمپور ...ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر کرپشن کے2مختلف مقدمات میں 46 ارب روپے کی بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ پراسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا کہ روسماہ منصور نے ترقیاتی منصوبوں میں نجی کمپنی سے 6 ارب روپے بطور رشوت وصول کئے۔دوسری جانب روسماہ منصوبہ نے دونوں الزامات کو مسترد کردیا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق ریاست کے مشرقی حصے میں اسکولوں کے لئے سولر منصوبوں میں 40 ارب روپے کا غبن کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں روسماہ منصور پر منی لانڈرنگ سمیت بدعنوانی کے 17 الزامات عائد کئے گئے تاہم انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بھی 4 اکتوبر کو ملائیشیا کی عدالت میں بد عنوانی اور منی لانڈنگ کے 2 درجن سے زائد الزامات پر پیش کیا گیا ۔ نجیب رزاق نے اپنے بینک اکاونٹس میں اربوں ڈالرز کی موجودگی کے انکشافات کے باوجود کرپشن کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

شیئر: