Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ میں دو نئے کارآمد فیچر متعارف

فوٹو میسجنگ اپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے دو نئے فیچر متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔فیچرز میں فرینڈشپ پروفائلز اور بٹموجی اسٹوریز شامل ہیں۔فیچرز کا مقصد اپلیکیشن کو مزید دلچسپ اور انٹریکٹیو بنانا ہے۔فرینڈشپ پروفائل میں اسنیپ چیٹ ان تمام تصاویر ، ویڈیوز ، پیغامات اور لنکس کو جمع کرے گا جو صارفین نے اپنے دوستوں سے چیٹنگ یا گروپ چیٹنگ کے دوران محفوظ کئے ہونگے۔ بٹموجی فیچر کو فی الحال صرف انگلش زبان میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں صارفین کا بٹموجی آواتار کامک اسٹریپ کی صورت میں دکھایا جائے گا۔ صارفین چاہیں تو اپنے دوستوں کے آواتار کو بھی اس میں بطور گیسٹ ڈال سکتے ہیں۔ دونوں فیچرز کو ریلیز کر دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں صارفین انہیں استعمال کر سکیں گے۔
 

شیئر: