Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثبت طرززندگی اپنائیں ڈپریشن سے جان چھڑائیں

اگرآپ ڈپریشن کا شکار ہیں  اور اس پریشانی سے نکلنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تو  چند مثبت سرگرمیاں اپنا لیں .  صبح سویرے اٹھ کر ورزش کریں .  اس کے ساتھ یوگا اور مراقبے کو بھی شامل کر لیں   اسطرح آپ کا جسم زیادہ آکسیجن جذب کرتا ہے   .  جس کے نتیجے میں  دماغ ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمون ریلیز کرنا کم کردیتا ہے اور تازگی کا احساس فراہم کرتا ہے .  ڈپریشن دور کرنے کا ایک طریقہ اور  یہ ہے کہ آپ لکھنا شروع کریں  . اپنی اداسی اور بے چینی کی کیفیت  اور اپنے احساسات و جذبات کو   قلمبند کرنا شروع کریں  . جو محسوس کرتے ہیں لکھتے چلے جائیں  . یہ آپ کے جذبات اور بے چینی  ختم کرنے کاموثر طریقہ ہے  . یہ عمل ذہنی تناؤ اور کشیدگی  کو کم کرنے کا  بہترین ذریعہ ہے .   پانی کی کمی بھی  بے چینی  اور گھبراہٹ کی کیفیت میں اضافہ کرتی ہے  اس لیے آپ جب بھی بے چینی ، اضطراب یا گھبراہٹ محسوس کریں  توایک گلاس پانی پیئیں .  آپ طبیعت میں قدرے بہتری محسوس کریں گے .  ایک بات کا اور خیال رکھیں  کہ ڈپریشن کی حالت میں کیفین سے گریز کریں  .  کیفین کا استعمال بے چینی اور گھبراہٹ کی کیفیت میں مزید اضافہ کرتا ہے .   لہذا کافی پینے سے گریز کریں  اور کوشش کریں  کہ کہیں باہر  ٹہلنے کے لیے نکل جائیں .  ڈپریشن دور کرنے کے لیے خوشبو کا استعمال بھی ایک بہترین آپشن ہے .  خوشبو ذہنی انتشار کو کم کرتی ہے اور موڈ کو خوشگوار بناتی ہے  . ڈپریشن میں کچھ اچھا ، مزیدار   اور لذت بھرا کھاناکھائیں  جو طبیعت پر اچھا اثر ڈالے  . شوگر لیول کا کم ہونا گھبراہٹ اور بے چینی میں مزید اضافہ کرتا ہے  لہذا ایسا  کھانا کھائیں جو ذائقہ  بخش بھی ہو اور ہاضم بھی .  ایک اور اہم کام یہ کریں  کہ موبائل فون کو خود سے دور کردیں  اور دیگر سرگرمیوں جیسا کہ  مصوری ، خطاطی ، چہل قدمی  یا گپ شپ  میں خود کو مصروف کرنے کی کوشش کریں .  یہ تمام چیزیں آپ کے مزاج پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کریں گی . 
 

شیئر: