Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30ہزار افغان فوجی ہلاک ہوچکے، اشرف غنی

واشنگٹن ۔۔۔  افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ  2015 ء کے آغاز سے اب تک افغان سیکیورٹی فورسز کے تقریباً 30ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ۔ واشنگٹن کے تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکیورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 58ہے۔ اس موقع پر اشرف غنی نے افغان سیکیورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

شیئر: