Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مقدمات میں 80فیصد اضافہ

ریاض .... ماہ صفر 1440ھ کے دوران تجارتی عدالتوں کو موصول ہونے والے مقدمات کی تعداد میں 80فیصد اضافہ ہوگیا۔ یومیہ 163 مقدمات درج کرائے گئے۔1439ھ کے ماہ صفر کے مقابلے میں اضافہ 80فیصد ہے۔ وزارت انصاف نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ہر روز تجارتی تنازعات 72 سے 439 کے تناسب سے موصول ہوئے۔ اس کا یومیہ تناسب 163بنتا ہے۔ 86فیصد تجارتی تنازعات، ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں درج کرائے گئے۔ دیوالیہ پن ، دلالی، انفرادی ملکیت اور حوالہ کے تنازعات 47فیصد ریکارڈ کئے گئے۔ 
 

شیئر: