Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قتل

پنچکولہ۔۔۔ہریانہ میں ضلع پنچکولہ کے کھتولی گاؤں میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد کے سنسنی خیز قتل سے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔پولیس نے بتایا کہ چاروںافراد کی لاشیں مکان کے ایک کمرے سے خون میں لت پت ملیں۔فارنسک ماہرین اورڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں قتل کے محرکات جاننے میں مصروف ہیں۔پولیس پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کرکے پختہ شواہد اور معلومات جمع کررہی ہے۔ہریانہ کے ڈی جی پی بی ایس سندھو نے کہا کہ پنچکولہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قتل خاندانی رنجش کا نتیجہ ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -کانپور کے قریب حادثہ ، 3افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: