پرگتی ایکسپریس میں مسافروں نے لوٹ مچا دی

ممبئی۔۔۔پونے سے ممبئی کے درمیان چلنے والی پرگتی ایکسپریس کو حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ اس ٹرین کی’’ اتکرشٹ یوجنا‘‘کے تحت تزئین و آرائش کی گئی تھی لیکن عادت سے مجبور بعض مسافروں کو ریلوے کی سہولتیں اور آسانیاں راس نہیں آئیں اور ڈھائی ماہ کے اندر تیار کی جانے والی جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین کو 15دن کے اندراپنی خستہ حالی بیاں کرنے لگی۔بعض شرپسند قسم کے مسافراس ٹرین کے باتھ رومز میں نصب قیمتی نل کی ٹونٹیاں اور واش بیسن تک اکھاڑ لے گئے۔محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس ٹرین کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کیلئے 60لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 12 دسمبر کردی گئی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: