Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متھرا: کار کا خوفناک حادثہ،4افراد ہلاک

متھرا۔۔۔متھرا کے تھانہ گوردھن کے گانٹھولی شاہراہ پر کارکے الٹ جانے سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے کار میں سوار 4افراد موقع پر ہی ہلاک اور 4شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق یہ لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کے سڑک کی تعمیر کیلئے رکھی گئیں لوہے کی سلاخیں تیز رفتار کار میں پیوست ہوگئیں جس سے کار حادثے کاشکار ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں گاڑی سے باہر نکا لیں اورزخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریب کے اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  --  - -پرگتی ایکسپریس میں مسافروں نے لوٹ مچا دی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: