Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100روپے کے نئے نوٹ جاری،اصلی نقلی کس طرح پہچانیں؟

نئی دہلی۔۔۔بینکوں نے 100روپے کے نئے نوٹ صارفین کو دینا شروع کردیئے ہیں۔ساتھ ہی اے ٹی ایم سے بھی یہ نوٹ نکالے جاسکتے ہیں۔ نیا نوٹ جاذب نظر اور خوبصورت ہے۔ عموماًدیکھنے میں آتارہاہے کہ نئے نوٹ مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی جعلی کرنسی پھیلانے والا گروہ سرگرم ہوجاتا ہے۔ گزشتہ دنوں آر بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ18-2017ء میں سب سے زیادہ 100روپے کے نقلی نوٹ ضبط کئے گئے۔ایسے عالم میں آپ کو اصلی اور نقلی کرنسی میں تمیز کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ جب بھی آپ کے ہاتھ میں 100روپے کی کرنسی آئے تو آپ آسانی سے اصلی نوٹ پہچان سکیں۔
٭آر بی آئی نے بتایا کہ100روپے کے نئے نوٹ کے سامنے والے حصے میں دیوناگری میں ’’ایک سو روپے‘‘لکھا ہوا نظر آئے گا۔مرکزی حصے میں مہاتما گاندھی کی تصویر بنی ہوئی ہے، چھوٹے حروف میں ’’RBI‘‘ بھارت ، انڈیا اور 100روپے تحریرہے۔
٭100روپے کا ہندسہ دونوں جانب ایک دوسرے سے ملا ہوا ہے۔
٭ اس میں کلر شیڈ بھی نظر آئیگا ۔جب آپ نوٹ کو موڑیں گے تو اس کا رنگ ہرے سے نیلا ہوجائیگااور مہاتما گاندھی کی تصویر کے دائیں
 جانب گورنر کے دستخط اور بھارتیہ ریزرو بینک کی علامت نظر آئیگی۔
٭دائیں جانب اشوک کی لاٹ بنی ہوئی نظر آئیگی۔ اس کے علاوہ مہاتمام گاندی کی تصویر اور الیکٹروٹائپ 100کا ہندسہ واٹر مارٹ میں نظر آئیگا۔
٭عدد پینل بھی صاف نظر آئیگا۔اس میںاوپر بائیں اور نیچے دائیں جانب چھوٹے سے بڑے ہوتے ہوئے شکل میں گنتی تحریر ہے،اس میں مہاتما گاندھی کی ابھری ہوئی تصویر اوردائیں جانب مثلث کی علامت اور اشوک کا نشان بنا ہوا ہے
٭نوٹ کے پیچھے بائیں جانب سوچھ بھارت کا لوگو،رانی کی واؤ کی تصویر اور دیوناگری رسم الخط میں  100کا ہندسہ تحریر نظر آئیگا۔
اگر آپ 100روپے کی ان تمام خصوصیات کو ذہن نشین کرلیں تودھوکہ بازوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ریزروبینک نے صارفین کی سہولت کیلئے ویب سائٹhttps://paisaboltahai.rbi.org.in/rupees-one-hundred.aspx جاری کی ہے جس پر جاکرآپ اصلی نوٹ کی بابت معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -حیدرآباد: ٹریفک پولیس نے ایڈیشنل کمشنر کا چالان کاٹ دیا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: