Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر بنایا گیا جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا

پی سی بی نے تصدیق کی تھی کہ حیدر علی کے خلاف برطانوی پولیس تحقیقات کر رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر برطانوی پولیس کی جانب سے بنایا گیا مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی پولیس نے حیدر علی خلاف درج مبینہ ریپ کا مقدمہ ناکافی شواہد کی وجہ سے ختم کر دیا ہے۔
خبر کے مطابق ریپ کے الزام سے بری ہونے والے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی  واپس مل جائے گا اور اس کے بعد وہ برطانیہ سے آزادانہ طور پر برطانیہ آ جا سکیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ کی گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے ایک کریمینل مقدمے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

شیئر: