سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری نے لندن میں ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹس انٹرنیشنل ایگزیبیشن( ڈی ایس ای آئی) میں شرکت کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے عسکری ساز وسامان کے حوالے سے ایگزیبیشن 9 سے 12 ستمبر تک لندن کے اکسیل سینٹر میں ہو گی جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے عسکری صنعتوں سے وابستہ ادارے شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض: عالمی دفاعی نمائش ختم، 26 ارب ریال کے 61 معاہدےNode ID: 834896
-
سعودی عرب ایتھنز دفاعی نمائش میں شرکت کرے گاNode ID: 889120
سعودی عرب کی جانب سے جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری کے علاوہ سرکاری و نجی ادارے بھی اس نمائش میں اپنے سٹالز لگائیں گے جن میں جی اے ڈی ڈی ، سعودی عسکری صنعت کمپنی، سعودی کیمیکل کمپنی، سعودی ایئرکرافٹ مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ ورکس کمپنی و دیگر ادارے شامل ہیں۔
ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹس انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں سعودی پویلین کی شرکت فوجی صنعتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا ہدف مملکت کے ویژن 2030 تک آلات اور خدمات کو 50 فیصد سے زیادہ مقامی سطح پر بنانا اورعسکری صنعتی شعبے میں نمایاں ترقی کرنا ہے۔
واضح رہے نمائش عالمی سطح پر دفاعی ساز وسامان کے حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
توقع ہےایگزیبیشن میں 90 سے زیادہ ممالک کی 1600 کے قریب کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ وزیٹرز کی تعداد 45 ہزار سے زیادہ ہوگی۔