سعودی وزارت بلدیات و ہاوسنگ نے گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن سینٹرز کے لیے رہنما ضوابط جاری کیے ہیں جس کا مقصد اس شعبے کو بہتر بناتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کی جانب سے ’فحص سینٹرز‘ کے لیے جاری کی گئی نئی شراط کے تحت سینٹرمیں آنے والوں کے لیے مناسب انتظامات کیے جانے پر زوردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص) نہ کرانے پر 300 ریال تک چالانNode ID: 885935
فحص مراکز میں تازہ ہوا کی آمد رفت، ایئرکنڈیشننگ سسٹم ، فائرفائٹنگ کے علاوہ سروس کے مقام پر صفائی اور اہلکاروں کے یونیفارم کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سینٹرز میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کی جائےعلاوہ ازیں دوران کام کارکنوں کی سیفٹی کو یقینی بنانا اہم ہوگا۔
فحص سینٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ شکایات کی وصولی اور ان کے تدارک کا خاص اہتمام کریں تاکہ تمام معاملات شفاف طریقے سے انجام دیے جاسکیں۔