Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100 دن میں100 یو ٹرن

 
گلگت... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ10 روپے کی روٹی 15 روپے کا نان ۔ یہ ہے نیا پاکستان ، واہ رہے عمران خان۔انسداد تجاوزات کے نام پر لوگوں سے چھت چھینی جارہی ہے۔ نئے پاکستان کے نام پر پرانے پاکستان کو تباہ کرنےوالوں کو رو کیں گے۔ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت سینہ زوری پر اتر آئی ہے۔ نئے پاکستان میں مشاورت ہے نہ وژن۔ 100دن پورے نہیں ہوئے ،100 یو ٹرن لے چکے ۔ معیشت تباہ ہورہی ہے لیکن حکومت تالیاں بجارہی ہے۔ قرض لینے پر خود کشی کرنے کا کہنے والے آج قرض ملنے پر مٹھا ئیاںبانٹ رہے ہےں ۔ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنےوالے نوکریاں چھین رہے ہیں ۔ اتوار کو گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ۔اقتدار میں آکر اس غلطی کا ازالہ کریں گے۔ وفاق سے گلگت بلتستان کےلئے رائلٹی لیں گے ۔ بلتستان کو آئےنی حقوق بھی پےپلز پارٹی نے ہی د ئیے کےونکہ ہم صرف وعدے نہےں کرتے انہیں پورا بھی کرتے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کو صرف تو تو میں میں کے سواکچھ آتا ہی نہیں ۔ وہی رویہ جاری ہے جو کنٹینرپر تھا۔ 

شیئر: