اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کال سرزمین شکایتی سیل
اسلام آباد ...وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ز لفی بخاری پیر کو پاک سیکرٹریٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ”کال سرزمین “ شکایتی سیل کا افتتاح کریں گے ۔ اس شکایت سیل میں بیرون ملک مقیم پاکستانی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے حوالے سے اپنی شکایات درج کراسکیں گے جو وزیر اعظم کے معاون خصو صی خود دیکھیں گے اور موقع پر کارروائی کریں گے۔