Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر سیزن 2025 کا آغاز جمعرات 23 اکتوبر سے

سیزن کے دوران147 تفریحی و سیاحتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی مشرقی ریجن کی ترقیاتی کمیٹی کا کہنا ہے’ الخبر سیزن 2025 کا آغاز جمعرات 23 اکتوبر سے کیا جائے گا جو 31 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریجنل ترقیاتی اتھارٹی کے قائمقام سی ای او ڈاکٹر طلال المغلوث نے بتایا’ الخبرسیزن 2025 میں مختلف تفریحی و سیاحتی سرگرمیاں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا ’اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ متوقع آمدنی بھی 85 ملین ریال سے تجاوز کرجائے گی۔‘
 ادارہ ترقیات برائے سیاحتی مقامات کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرثامرالشیخ کا کہنا تھا ’ الخبرسیزن کے دوران سات مرکزی مقامات جن میں کورنیش، شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل تفریحی مرکز ’اثراء‘، سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر، واجدان واک، سینڈی بیچ سائڈ اورشمالی الخبرکورنیش شامل ہے پر 147 تفریحی و سیاحتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
الخبرسیزن کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا’ سیزن سے الخبرمیں سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے مشرقی ریجن کی شناخت نمایاں ہو گی۔‘

 

شیئر: